حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، داعش دہشت گرد گروہ نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔
اس دہشت گرد گروہ نے ایک بیان شائع کر کے پاکستانی سفارت خانے پر جمعے کو ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر داعش کے حملے کے بعد خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ سفارت خانے کا عملہ زخمی ہوا ہے۔
اس سے قبل حکومت پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ اس کا افغانستان کے دارالحکومت میں سفارت خانہ بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
اس حملے کے بعد طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول زرداری سے فون پر بات کی اور کہا کہ پاکستانی سفارت خانے کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔